کوئٹہ، ایئرپورٹ روڈ عالمو چوک پر فائرنگ، سپریم کورٹ کے وکیل جاں بحق

کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز/داؤد الرحمٰن) ایئرپورٹ روڈ پر عالمو چوک پر فائرنگ، سپریم کورٹ کے وکیل جاں بحق ہوگیا، تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ روڈ عالمو چوک کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سپریم کورٹ کے وکیل جاں بحق ہوگیا ہے۔

فائرنگ سے جاں بحق وکیل کی شناخت عبدالرزاق شر کے نام سے ہوئی جنکا تعلق نصیرآباد سے ہے، واقع پر بلوچستان بار کونسل کا عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ کااعلان کردیا، قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں