کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز) ایرانی پٹرول اور ایرانی ڈیزل مافیا عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے، اسمگل شدہ پٹرول اور ڈیزل سرعام مہنگے داموں فروخت جاری ہے ، پٹرول 265 سے 275 روپے میں سرعام فروخت ہو رہا ہے، ضلعی انتظامیہ خاموش ہے.
شہرکےگردنواح میں پاکستانی پٹرول پمپ موجود نہیں جس کا ایرانی پٹرول مافیا فائدہ اٹھاکر اپنے من پسند ریٹ وصول کرتے ہیں، دوسری جانب ایرانی پٹرول اسمگلروں کا ایرانی پٹرول اور ڈیزل میں اضافہ کی وجہ شاہراہ پر قائم چیک پوسٹوں پر بھتہ وصولی کو قرار دیتے ہیں.
ایرانی پٹرول سے بلوچستان کے عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا ہے جبکہ ایرانی پٹرول وڈیزل مافیا بھرپور فائدہ اٹھارہے ہیں، عوام نے کوئٹہ پولیس سے اپیل ہے کہ ایرانی پٹرول وڈیزل اسمگلروں کیخلاف کاروائی عمل میں لائے اور کوئٹہ میں جتنے غیر قانونی ایرانی پٹرول پمپس ہیں سب کو سیل کریں.






