کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز/داؤد الرحمٰن) صوبائی وزیر صحت بلوچستان سید احسان شاہ نے ملٹی پرپز اسکول ایچ آر ڈی میں بلوچستان ہیومن کیپٹل پراجیکٹ کی معاونت سے بنائی گئی، ڈیجٹیل لائبریری کا افتتاح کیا، اس موقع پر پراجیکٹ ڈاٸریکٹر ہیومن کیپٹل پراجیکٹ ثاقب کاکڑ ، سیکرٹری اسفندیار کاکڑ ، صوبائی کوآرڈنیٹر ٹی بی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر آصف شاہوانی، ڈی ایچ او کوٸٹہ ڈاکٹر نور اللہ بزنجو ، ڈاٸریکٹر ایچ آر ڈی ڈاکٹر نور اللہ موسی خیل، صوبائی کوآرڈنیٹر ایڈز کنٹرول پروگرام ڈاکٹر سلطان لہڑی، ڈپٹی کواڈنیٹر ایچ آر ڈی ڈاکٹر عبدالقادر ، پرنسپل ملٹی پرپز اسکول راحت جبیں، سینئرلیکچرار ملٹی پرپز اسکول ڈاکٹر شہباز ہیلتھ ایجوکیشن نیوٹریشن اسپشلسٹ ہارون کاسی ، آئی ٹی اسپشلسٹ شیراز خان اور دیگر معاونین موجود تھے.
پراجیکٹ ڈاٸریکٹر بلوچستان ہیومن کیپٹل پراجیکٹ ثاقب کاکڑ نے وزیر صحت بلوچستان سید احسان شاہ کو ملٹی پرپز اسکول میں کرائے گئے کام کے بارے میں بریفنگ دی، وزیر صحت بلوچستان سید احسان شاہ نے ملٹی پرپز اسکول ایچ آر ڈی میں بلوچستان ہیومن کیپٹل پراجیکٹ کی جانب سے کراے گئےکام کا معائنہ کیا ،بلوچستان ہیومن کیپٹل پراجيکٹ نے ملٹی پرپز اسکول کی عمارت کی تزٸین و آرائش کی، بلوچستان ہیومن کیپٹل پراجیکٹ کی جانب سے ملٹی پرپز اسکول کو سولر سسٹم، ڈیجٹل لاٸبریری کے لیےکمپیوٹر سسٹمز ، لیپ ٹاپ ، ملٹی میڈیا ، فوٹو اسٹیٹ مشین اور کلاس رومز کے لیے کرسیاں فراہمی احسن اقدام ہے، وزیر صحت بلوچستان سید احسان شاہ نے پراجیکٹ ڈاٸریکٹر بلوچستان ہیومن کیپٹل پراجیکٹ ثاقب کاکڑ کی کاوشوں کو سراہا۔






