کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز) بچوں کے لاپتہ ہونے اور اغواء میں اضافہ، اب تک کتنے بچے لاپتہ ہوئے ہیں، رپورٹ آگئی تفصیلات کے مطابق لاپتہ ہونے والے بچوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اور اغواء کا ایک مشہور کیس مصور خان کا کیس سامنے آیا ہے جبکہ مزید لاپتہ بچوں کے معاملے میں اغواء ہونے کی ثبوت اب تک نہیں ملے ہیں۔
گزشتہ 7 دنوں میں ایک درجن کے قریب کیسز سامنے آئے ہیں، یہ کیسز صرف کوئٹہ، پشین اور چمن میں سامنے آئے ہیں جبکہ باقی 33 اضلاع میں اس طرح کی کیسز اس کے علاوہ ہے۔
بلوچستان کی صوبائی حکومت کو اس سلسلے میں ضروری اور بہتر اقدامات کرنے چاہیے، گداگری سے وابسطہ افراد کا تعلق بھی ڈائریکٹ اور انڈائریکٹ سامنے آیا ہے، صوبائی کے متعلقہ اداروں کو بہتر کارکردگی سے ہی یہ مسئلہ حل اور بہتر ہوسکتا ہے۔
روزنامہ آواز ٹائمز اس سلسلے میں مزید تفصیلات اور انفارمیشن جمع کررہی ہے جو جلد عوام کے ساتھ شئیر کردی جائیگی۔
روزنامہ آواز ٹائمز کوئٹہ







منگچر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مخبوط الحواس(ملنگ ٹائپ) شخص جان بحق منگچر ۔(روز نامہ آواز ٹائمز)منگچر بازار میں فائرنگ سے ایک شخص جان بحق لیویز ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے تقریباً 11بجے دن منگچر بازار میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا مقتول ملنگ ٹائپ شخص تھا جو کئی عرصے سے بازار میں گھومتا رہتا تھا تاہم قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی نعش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔۔