کوئٹہ، بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والا ملزم چندگھنٹوں‌میں‌گرفتار کرلیا، ایس ایچ او ، رؤف جبار

کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز) پولیس تھانہ منظور شہید کوئٹہ کی کاروائی، کمسن بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا.

ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر مہیسر کے حکم پرایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ذوہیب محسن کی ہدایات کے روشنی میں زیر نگرانی ایس پی سریاب ضیاء الحق مندوخیل زیر سرپرستی ڈی ایس پی خلیل بگٹی، ایس ایچ او پولیس تھانہ منظور شہید رؤف جبار و دیگر عملہ نے کاروائی کرتے ہوئے کمسن بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والا ملزم ضمیر ولد خداۓ دوست سکنہ مشرقی بائی پاس کوئٹہ کو چند گھنٹوں میں گرفتار کیا،ملزم سے مزیدتفتیش متعلقہ پولیس کررہی ہے.

روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں