کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز) موٹر سائیکل چوروں کے خلاف ایک اور کاروائی،تھانہ شہید ڈی ایس پی جمیل کاکڑ کلی الماس کے عملے نے سرقہ شدہ 1 موٹرسائیکل برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر، ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کیپٹن ر زوہیب محسن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او شہید ڈی ایس پی جمیل کاکڑ کے ایس ایچ او گل محمد تاجک نے تھانہ زرغون آباد کے مقدمہ فرد نمبر32/2023 بجرم 381/A میں سرقہ شدہ موٹرسائیکل برآمد کرکے ملزم فضل محمد ولد نور محمد قوم بادینی سکنہ نواں کلی کوئٹہ کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے موٹرسائیکل و ملزم کو بغرض مزید تفتیش تھانہ زرغون آباد کے حوالے کیا۔






