کوئٹہ، تھانہ کیچی بیگ کی کاروائی، دکانوں اور گھروں کو لوٹنے والے 3 چور گرفتار

کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز) پولیس تھانہ کیچی بیگ کی چوروں کے خلاف بڑی کارواٸی، علاقہ تھانہ کیچی بیگ میں دکانوں اور گھروں کا سامان چوری کرنے والے تین چور گرفتار کرلیں

ڈی آئی جی کوئٹہ اظفر مہیسر ، ایس ایس پی آپریشن ذہیب محسن اور ایس پی آپریشن سریاب ڈویژن کی زیرہدایت ضیاءالحق مندوخیل اور زیر نگرانی ڈی ایس پی شالکوٹ سرکل خلیل احمد بگٹی، ایس ایچ او تھانہ کیچی بیگ انسپکٹر بابر بلوچ و ہیڈ محرر کیچی بیگ شاہ خالد نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کامیاب کارروائی کے دوران علاقہ تھانہ ہذا میں دکانوں اور گھروں کا سامان چوری کرنے والے تین چور
1) غلام قادر ولد عبدالاحد قوم شاہوانی
2)عبدالوہاب ولد علی دوست قوم محمد حسنی ساکنان مرشدآباد
3) شاہ زیب عرف شہزاد قوم محمد حسنی سکنہ موسیٰ کالونی جنکو تھانہ ہذا کے مقدمہ فرد نمبر 23/2023 بجرم 380-457-511-34 ت پ میں حسب ضابطہ ریڈ کرکے گرفتار کرکے انوسٹی گیشن کے حوالے کردیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں