کوئٹہ، خود کو ڈپٹی کمشنر ظاہر کرکےجرمانے کے عیوض‌پیسے لینے والا فراڈیاگرفتار، مقدمہ درج

کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز) خود کو ڈپٹی کمشنر ظاہر کرکےجرمانے کے عیوض‌پیسے لینے والا فراڈیاگرفتار، مقدمہ درج کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق خود کو انتظامی آفیسر ظاہر کرکے دکانداروں کو بلیک میل اور ان سے پیسے بٹورنے والا فراڈیا گرفتار، مقدمہ درج کر لیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار احمد لانگو کے مطابق کافی دنوں سے شکایات موصول ہورہی تھی کہ ایک شخص خود کو کبھی اسسٹنٹ کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور کبھی مجسٹریٹ ظاہر کرکے دکانداروں کو بلیک میل اور جرمانے کے عیوض ان سے رقوم ہتھیا رہا ہے.

اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثاراحمد لانگو نے بتایا کہ شکایات پر انتظامیہ نے ایک دکاندار کی مدد سے مذکورہ شخص کو دھرلیا جسکی شناخت عبدالشکور کے نام سے ہوئی ہے،گرفتار شخص کو مقامی پولیس کے حوالے کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ایسے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا تاجر ایسے بلیک میلرز کیخلاف فوراً شکایت کریں انتظامیہ کسی بھی تاجر کو بلاوجہ تنگ نہیں کرتی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں