کوئٹہ، خون سفید ہوگیا، بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز/داؤد الرحمٰن)خون سفید ہوگیا، بھائی نے بھائی کو قتل کردیا تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے موسی کالونی میں عبدالغزیز نامی شخص نے اپنی بھائی کو پستول سے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

مقتول کی نعش سول ہسپتال منتقل کردی گئی جہاں ضروری کاروائی کے بعد میت ورثاءکے حوالے کردی گئی ، تاہم اب تک قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں، پولیس نے رپورٹ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں