کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز) دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کلی لنڈی میں شوہر نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
لاش کو خاموشی سے بوستاں قبرستان میں دفنانے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس نے گرفتار کرلیا، پولیس تھانہ کچلاک میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے ملازم کو مزید تفتیش کے لیے سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔






