کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز/عبدالماجدرند)سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی پی ٹی آئی سے مستعفی ہوگئے، کوئٹہ پریس کلب میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰپنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ 9مئی کےواقعات کی مذمت کرتاہوں،کوئی بھی شہری نہیں ہوگا جو ان واقعات کی مذمت نہ کرتاہو،فوج کےساتھ کھڑےہیں آئندہ بھی کھڑےرہیں گے، سیاست سےدستبرداری کااعلان کرتاہوں، اللہ سب کو اپنی حفظ وامان میں رکھے،
سابق وزیراعلیٰپنجاب عثمان بزدارنے مزید کہا بےگناہ لوگ گرفتارہوئےہیں ان کےساتھ نرمی کاسلوک کیاجائے، ان بےگناہ لوگوں کو رہاکیاجائے،میں نےنیک نیتی سےعوام کی خدمت کی ہے، 14ماہ سےکیسزکاسامناکررہاں سیاست میں ایکٹیونہیں ہوں، میں نےسوچاسیاست سےکچھ عرصہ کےلیےبریک لےلوں.
سابق وزیراعلیٰپنجاب عثمان بزدار کی پریس کانفرنس سب سے مختلف تھی کیونکہ یہ پہلے کسی پی ٹی آئی مستعفی مرکزی واہم رہنماء کی ہے جو کوئٹہ میںہوئی ہے، پہلے کسی اہم یا مرکزی رہنماء سے کوئٹہ میںپریس کانفرنس نہیںکی ہے .






