کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز) سیکرٹری اطلاعات بلوچستان حمزہ شفقات سے ڈپٹی کمشنر ہرنائی اور ڈپٹی کمشنر نوشکی نے ملاقات کی ملاقات میں مختلف پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ضلعی انتظامیہ کے افسران نے انتظامی امور میں محکمہ اطلاعات کی اہمیت اور کردار کو سراہا سیکرٹری اطلاعات نے دوران گفتگو اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انتظامی امور سے متعلق عوام میں آگاہی اور شعور اجاگر کرنے کے لیے محکمہ اطلاعات ہمہ وقت کمر بستہ ہے پولیو سمیت حفظان صحت و خوراک سمیت دیگر امور سے متعلق عوام میں اگاہی پیدا کرنے میں محکمہ اطلاعات ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔






