کوئٹہ، سی آئی اے کی بڑی کاروائی، 3 چور گرفتار، 7 موٹرسائیکل برآمد

کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز)سی آئی اے کوئٹہ کی بڑی کاروائی، 7 چوری کے موٹر سائیکل برآمد، 3ملزمان گرفتار

سی آئی اے کوئٹہ نے موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چوروں کا ایک گروہ گرفتار کیا جن کے قبضے سے سات چوری کی موٹر سائیکل برآمد کیے
یہ گروہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں چوری کی وارداتوں میں سرگرم تھے سی آئی اے کوئٹہ نے چار ملزمان کو گرفتار کیا جن میں تین چور اور ایک خریدار شامل ہیں
1۔حکمت اللہ ولد زین الحق سکنہ شالدرہ کوئٹہ
2۔حکمت اللہ ولد عبد اللہ سکنہ شالدرہ کوئٹہ
3۔وکیل احمد ولد ولی محمد سکنہ شالدرہ
4۔دنیا محمد عرف اسپن ولد حاجی صالح محمد سکنہ خیزی چوک( خریدار)
ملزمان سے تھانہ کینٹ تھا نہ بجلی روڈ تھانہ جناح ٹاون کے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئے ملزمان مزید تفتیش کے لئے تھانہ کینٹ کے حوالے کردئیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں