کوئٹہ، 84 ایرانی پٹرول پمپس سیل، 84 افراد گرفتار

کوئٹہ (راجا جنیدجنجوعہ/احمداللہ اچکزئی)مہنگا پٹرول اور کم گیج کی شکایت پر کارروائی کی گئی اب مزید رعایت نہیں برتی جائے گی ان خیالات کا اسسٹنٹ کمشنر سٹی عطاء المنعم نے کیا.

ضلعی انتظامیہ کا منی پٹرول پمپس کیخلاف کریک ڈائون، 8پمپس سیل کر کے 42کارندے گرفتار کر لئے، اسسٹنٹ کمشنر سٹی عطا المنعم نے دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پٹرول پمپس سیل کر دئیے جبکہ 84 افراد کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا گیا ۔ اس موقع پر اے سی سٹی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی پٹرول پمپس کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی صوبے کے معاشی حالات کے تناظر میں ایرانی پٹرول کی خرید و فروخت میں نرمی کی گئی تھی لیکن پٹ اب اس نرمی کا غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں اکثر پمپس کا نہ صرف گیج کم ہے بلکہ مہنگے داموں پٹرول فروخت کر کے متوسط و غریب طبقے کے عوام کو لوٹا جا رہا ہے جبکہ پر حفاظتی اقدامات کا بھی خیال نہیں رکھا جا رہا جس سے نا خوشگوار واقعات بھی جنم لے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ایرانی پٹرول کے کاروبار سے منسلک افراد سے کوئی رعایت نہیں کی جائیگی اور ان کیخلاف سخت کریک ڈائون کیا جائیگا اور ضلعی انتظامیہ کی کارروائیوں کا سلسلہ مستقل طور پر جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں