کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز) عیدالفطر کے موقع پر ہائی ویز پر مسافروں سے زائد کرائے وصول کرنے اور اوورلوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف موٹروے پولیس کی کاروائیاں جاری،انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلطان علی خواجہ کے احکامات پر ڈی آئی جی ویسٹ زون طاہر علائوالدین کاسی نے عمل کرتے ہوئے اپنے آبائی علاقوںکو جانے والوں مسافروں سے اضافی کرایہ وصول کرنے اور مسافروںکی اوورلوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کیخلاف کریک ڈائون شروع کردیا، صورتحال سے نمٹنے کیلئے اضافی نفری، اسپیشل سکواڈ، ٹول پلازہ پر موجود آفیسران ٹرانسپورٹرز کو بریفنگ دے رہے ہیں اور زائد کرایہ مسافروںکو واپس کروارہے ہیں دوران سفر معلومات ،شکایات اور مدد کیلئے 130 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے .
روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد






