کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز/داؤد الرحمن) نواںکلی زرغون آباد میںنامعلوم افراد کا سکول میںگھس کر حملہ، چاقو کے وار سے10 بچے زخمی کردئیے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے گنجاںآباد علاقہ نواںکلی، زرغون آباد کے علاقے گول مسجد کے ساتھ ابن سینا سکول پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، چاقو کے وار سے 10 بچے زخمی کردئیے .
زخمی طلباء بچوںکو سول ہسپتال منتقل کردئیے گئے، زخمیوںکی حالت خطرے سے باہر ہے، واقعے کی مزید تفتیش پولیس کررہی ہے.






