کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز) پشتون آبادگلی نمبر 17 میں تین چوروں نے راہگیر سےایک عدد موبائل چھین لیا۔
1. عطا محمد
2. نور خان
3. عطاء اللہ
تینوں چور سبزل روڈ فیض آباد کوئٹہ کے رہائشی ہیں، واقعے کی اطلاع مقامی پولیس پارٹی کو دی گئی جو پیدل گشت کر رہی تھی۔ پولیس پارٹی کی جانب سے چھیننے والوں کا فوراً تعاقب کیا گیا۔ اس دوران چوروں اور پولیس پارٹی کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک کانسٹیبل عبدالسلام کو پاؤں پر معمولی چوٹیں آئیں۔ کانسٹیبل عبدالسلام اب خطرے سے باہر ہے. فائرنگ کے تبادلے میں تینوں ڈاکو گولی لگنے سے زخمی ہو گئے۔
1. ایک چور عطاء اللہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
2. دوسرا چور عطا محمد او ٹی میں آپریشن کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
3. تیسرا چور نور خان شدید زخمی ہے جسکا DHQ میں آپریشن کیا جا رہا ہے۔ اس دوران پولیس نے چوروں سے چھینا ہوا موبائل برآمد کر لیا. پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے.






