کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز/سردار حمید)تفصیلات کے مطابق پشتون آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 1 شدید زخمی ہوگئے ہیں، جوابی فائرنگ سے 1 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق 3 موٹر سائیکل سوار نے پشتون آباد کے علاقے میں موٹر سائیکل چھین کے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس کے ہاتھوں چڑھ گئے، ملزمان نے پولیس سے بچنے کے لیے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، پولیس اور ڈاکووں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو مواقع پر ہلاک جبکہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارکرلئے گئے، ڈاکووں کے فائرنگ سے 1 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا، زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ طویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی۔
روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد
روزنامہ آواز ٹائمز کراچی
روزنامہ آواز ٹائمز کوئٹہ
روزنامہ آواز ٹائمز حب






