کوئٹہ، پولیس تھانہ منظور شہید کی کاروائی، 2 چور گرفتار، ایک درجن موبائل برآمد

کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز) پولیس تھانہ منظور شہید کا موبائل چھیننے والے گروپ کے خلاف کامیاب کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار، ایک درجن موبائل فونز برآمد کرلئے، ڈی ایس پی شالکوٹ سرکل خلیل احمد بگٹی، ایس ایچ او تھانہ منظور شہید محمد قاسم رودینی و دیگر پولیس عملہ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان
1) شاہ محمد عرف بہادر ولد عبدالقادر
2) فرہاد ولد جمعہ خان ساکنان کیچی بیگ کوئٹہ
کو گرفتار کیا جو کہ سریاب کے مختلف علاقوں میں چلتے ہوئے فون پر بات چیت کرنے والے لوگوں سے موبائل فون چھینتے تھے۔ جن کے بارے میں کافی عوامی شکایات کی گئی تھی۔گرفتار ملزمان سے فی الحال 12 عدد قیمتی موبائل فون برامد ہوئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں