کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز/زبیرخان آکاخیل) کم وزن روٹی فروخت کرنیوالے نانبائیوںکیخلاف کریک ڈاؤن، 25 گرفتار کرلئے گئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ضلعی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 25 نانبائی گرفتار کر کے جیل بھجوا دئیے، ڈپٹی کمشنر میر شہک بلوچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی عطا المنعم اور اسپیشل مجسٹریٹ ماریہ شمعون نے جان محمد روڈ، علمدار روڈ ، میکانگی روڈ اور دیگر علاقو ں میں کم وزن روٹی فروخت کرنیکا نوٹس لیتے ہوئے چھاپے مارے اور کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 25 نانبائی گرفتار کر لئے، اسسٹنٹ کمشنر سٹی عطا المنعم کا کہنا تھا کہ گرانفروشوں سے رعایت نہیں ہوگی دودھ فروشوں قصابوں نانبائیوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد
روزنامہ آواز ٹائمز کراچی
روزنامہ آواز ٹائمز کوئٹہ
روزنامہ آواز ٹائمز حب






