کوئٹہ، گمشدہ فون برآمد کرکے مالکان کے حوالے کردئیے، ایس، ایچ، او گل محمد تاجک

کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز/ اسامہ اچکزئی) پولیس تھانہ شہید جمیل کاکڑ کے ایس ایچ او گل محمد تاجک نے گمشدہ موبائل فونز برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کےمطابق پولیس تھانہ شہید جمیل کاکڑ کے ایریا میں کچھ لوگوں کے موبائل فون گم ہوۓ تھے جس پر کام کرتے ہوۓ ایس ایچ او گل محمد تاجک نے برآمد کرکے ایس پی صدر ڈویژن کوئٹہ عدیل اکبر کے ہاتھ سےاصل مالکان کے حوالے کئے، موبائل مالکان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوۓ پولیس کی کارگردگی کو سراہا۔

روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں