کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز) ہزارگنجی ایک بار پھر آگ کے لپٹ میں ہے تفصیلات کے مطابق ہزارگنجی ایک بار پھر آگ کے لپٹ میں ہے ، بس اڈہ ڈیزل گلی میں دکانوں کو آگ لگ گئی، دوکانوںاور گاڑیوںکو شدید نقصان پہنچا، آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جارہی ہے.
کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں آتشزدگی کے باعث متعدد دکانیں خاکسترہو گئی ، زرائع کے مطابق آگ الرحمان ریسٹورینٹ کے قریب ڈیزل گلی میں لگی، آگ لگنے کے باعث ڈیزل اور پٹرول کی دکانیں جل گئی، آتشزدگی کے باعث کھڑی گاڑیاں اور متعدد موٹرسائیکل بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔ آگ لگنے کے وجہ تاحال سامنے نہ آسکی ، آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہو ا۔






