کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز) ہزارگنجی میںرکشے میںلوگوں کو بھٹاکر نقدی سے محروم کرنے والا گروہ گرفتار گروہ گرفتار کرلیا گیا، ایس پی آپریشن سریاب ڈویژن ضیاءالحق مندوخیل اور ڈی ایس پی شالکوٹ سرکل خلیل احمد بگٹی کی زیرنگرانی تھانہ شالکوٹ کے SHO عابد مینگل نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے رکشے کے ذریعے واردات کرنے والے ریکارڈ یافتہ ملزمان 1) حبیب اللہ ولد ولی محمد قوم مینگل سکنہ دوست آغا سریاب روڈ 2) نبی بخش ولد درگائی قوم مزاری کشمور گرفتار کیا جو کہ رکشے میں لوگوں کو بطور سواری بھٹا کر چلتے چلتے ڈرامائی انداز میں نقدی وغیر سے محروم کرتے تھے مقدمہ فرد نمبر 42/2023 بجرم 34،379 ت پ درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش کے لئے حوالہ انویسٹیگیشن اسٹاف کے کیا گیا۔






