کوئٹہ (خ ن)اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ عطاء المنیم کی زیر صدارت اجلاس رمضان المبارک میں سستا بازار کے انعقاد کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں سستا بازار کے انتظامات اور دیگر امور کاجائزہ لیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں عوام کی سہولت کے لئے سستا بازار کے انعقاد کویقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔اس سلسلے میں جوائنٹ روڈ اور میزان چوک پرسستا بازار لگائے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ رمضان سستا بازار میں عوام کو سستی نرخوں پر معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ سستا بازاروں میں سرکاری آٹا کی دستیابی، یوٹیلٹی سٹور،گوشت،فروٹ و سبزیاں ودیگر سٹالز لگائیں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ رمضان سستا بازار اور دیگر سہولیات کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے مزکورہ جگہوں پر سستا بازار کے قیام کو یقینی بنائیں اور دیگر بازاروں میں سبزیاں آٹا اور اشیائے خورد نوش سبسڈائزڈ قیمتوں پر عوام کو فراہم کریں گے اس حوالے سے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کسی بھی عوامی شکایات پر انتظامیہ حرکت میں آ کرگراں فروشوں، ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرے گی۔لہذا عوام کی سہولت کے لیے تمام دکاندار مقررہ نرخنامینمایاں طور پر آویزاں کریں۔






