کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز/سردارحمید) کوئٹہ میں گزشتہ روز کی ہنگامہ آرائی کے الزام میں پولیس نے 60 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ، گرفتار ہونے والوں میں قاسم سوری کا بھائی بلال سوری بھی شامل ہے،ہنگامہ آرائی کے دو مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر میسر نے بتایا کہ پاکستا ن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد کوئٹہ میں گزشتہ روز عسکری پارک اور سریاب کے علاقوں ہنگامہ آرائی کے واقعات سامنے آئے تھے ، پولیس نے ہنگامہ آرائی اور تشدد کے دو مقدمات بجلی روڈ تھانہ اور نیو سریاب تھانے میں درج کئے ہیں جن میں توڑ پھوڑ ،اقدام قتل اور انسداد تخریب کاری کی دفعات درج کی گئی ہیں ۔ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر میسر نے بتایا کہ کوئٹہ میں ہنگامہ آرائی کے الزام 60 سے زائد افراد کو حراست میں لیا ہے ، گرفتار ہونے والوں میں قاسم سوری کا بھائی بلال سوری بھی شامل ہے ۔ڈی آئی جی کوئٹہ نے بتایا کہ بدھ کو کوئٹہ میں امن وامان کی صورتحال بالکل نارمل رہی ہے۔
روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد
روزنامہ آواز ٹائمز کراچی
روزنامہ آواز ٹائمز کوئٹہ
روزنامہ آواز ٹائمز حب






