کوئٹہ چمن شاہراہ پر لیویزچیک پوسٹ پر ہینڈ گرینڈ کا حملہ

قلعہ عبداللہ (ڈسٹرکٹ بیوروچیف/شفیع اللہ داوی)کوئٹہ چمن شاہراہ پرجنگل پیر علی زئی بازار میں لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم شرپسندوں‌نے ہینڈگرینڈ کا حملہ کیا ہے،قلعہ عبداللہ کے علاقے جنگل پیرعلیزئی میں تھانہ پر بم حملہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ڈیوٹی پر کھڑے اہلکاروں پر دستی بم پھینکا گیا.

دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر موقع پر پہنچ گئے، یہ ایک ہفتے میں سیکورٹی فورسز پر حملے کا دوسرا واقعہ ہے، لیویز نے واقعہ کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے.

کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، لیویز اہلکار محفوظ رہےہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں