کھلی کچہری میں شہری بلا جھجھک اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز پیش کر سکتے ہیں،ڈپٹی کمشنر و ونگ کمانڈر

صحبت پور ( ڈیلی آواز ٹائمز / محمد سلیمان ) عوامی مسائل کے فوری اور بروقت حل کے لیئے 12 کور کمانڈر، آئی جی ایف سی بلوچستان اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی خصوصی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ صحبت پور کی جانب سے ایف سی بلوچستان نارتھ 139 ونگ کے تعاون سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔

کھلی کچہری کی سربراہی ڈپٹی کمشنر صحبت پور محترمہ فریدہ ترین اور ونگ کمانڈر ایف سی 139 ونگ لیفٹیننٹ کرنل شعیب حسن نے کی ایس ایس پی خلیل اللہ کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر سیف الدین کھوسہ سمیت مختلف سرکاری محکموں کے افسران و دیگر بھی موجود تھے شہریوں اور سائلین نے اپنے دیرینہ اور درپیش مسائل کھل کر پیش کیئے ڈپٹی کمشنر اور ایف سی حکام نے شہریوں کے مسائل غور سے سنے اور متعدد مسائل کے فوری حل کے لیئے متعلقہ محکموں کے افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کیئے، جبکہ دیگر مسائل کو قانونی تقاضوں کے مطابق جلد حل کرنے کی ہدایات دی گئیں شہریوں نے کھلی کچہری کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور ایف سی بلوچستان نارتھ کا شکریہ ادا کیا شہریوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کی کھلی کچہریوں سے عوام کو اپنے مسائل براہِ راست اعلیٰ حکام تک پہنچانے کا موقع ملتا ہے اور ان کے دیرینہ مسائل کے حل میں بھی تیزی آتی ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صحبت پور محترمہ فریدہ ترین کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا بنیادی مقصد عوام اور انتظامیہ کے درمیان براہِ راست رابطے کو مزید مؤثر بنانا شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر سننا اور ان کے حل کے لیئے فوری اقدامات اٹھانا ہے ضلعی انتظامیہ عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے اور شہریوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیئے کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اس حوالے سے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری میں شہری بلا جھجھک اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز پیش کر سکتے ہیں، جن پر متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کیئے جاتے ہیں ایسے مسائل جن کے فوری حل میں قانونی یا انتظامی تقاضے شامل ہوں، انہیں بھی مقررہ طریقہ کار کے تحت جلد حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل بنیادی سہولیات کی فراہمی، سرکاری اداروں کی کارکردگی میں بہتری اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی عوام کی شکایات کا ازالہ ہماری ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں