حب (ڈیلی آواز ٹائمز/ نیاز اللہ سمالانی) بلوچستان کے صنعتی شہر حب کے علاقے گلشن امیر آباد میں جمعیت علماء اسلام کے کونسلر اسد اللہ خان کاکڑ کی جانب سے فراہم کردہ فنڈز سے سولر اسٹریٹ لائٹس نصب کر دی گئیں سولر اسٹریٹ لائٹس گلشن امیر آباد کی مختلف گلیوں اہم چوکوں مدارس اور مساجد کے اطراف نصب کی گئی ہیں جس سے رات کے اوقات میں شہریوں کو آمدورفت میں سہولت میسر آئے گی اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے کونسلر اسد اللہ خان کاکڑ نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام عوامی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے انہوں نے کہا کہ سولر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا مقصد عوام کو رات کے وقت روشنی کی سہولت فراہم کرنا اور علاقے کے مسائل میں کمی لانا ہےآخر میں گلشن امیر آباد کے شہریوں نے سولر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب پر کونسلر اسد اللہ خان کاکڑ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے علاقے کے عوام کو خاطر خواہ سہولت حاصل ہوگی.






