یقین دلاتا ہوں ملک کے معاشی حالات جلد بہتر ہونگے، وزیر اعظم

رسالپور (روزنامہ آواز ٹائمز/جہانگیرخان) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں ملک کے معاشی حالات جلد بہتر ہونگے، تمام ملکوں سے دو طرفہ مفادات کی بنیاد پر مثبت تعلقات چاہتے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن کا قیام ناممکن ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے،، پاک فضائیہ بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے دنیا بھرمیں نمایاں ہے، یقین ہے کہ مسلح افواج ہمیشہ قوم کی امنگوں کے مطابق صلاحیتوں کامظاہرہ کرتی رہے گی۔پاک فضائیہ کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاس آئوٹ ہونے والے تمام کیڈٹس کو مبارکباد دیتا ہوں، کیڈٹس کے والدین کو دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ نے کسی بھی چیلنج میں ملک کا نام روشن کیا، پاک فضائیہ بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے دنیا بھرمیں نمایاں ہے، یقین ہے کہ مسلح افواج ہمیشہ قوم کی امنگوں کے مطابق صلاحیتوں کامظاہرہ کرتی رہے گی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں سمیت بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے اور پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، یقین دلاتا ہوں معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے ہرکوشش کی جائے گی اور جلد ملک کے معاشی حالات بہتر ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ملکوں سے دو طرفہ مفادات کی بنیاد پر مثبت تعلقات چاہتے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن کا قیام ناممکن ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے، بھارت نے اگست 2019 سے کشمیرکو جیل میں تبدیل کررکھا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کے لیے ہمسائیہ ملکوں کے ساتھ مل کرکوشش جاری رکھیں گے جب کہ قیام امن کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے ہمسایہ ممالک کے ساتھ ملکر کوششیں جاری رکھیں گے، تمام ممالک سے دوطرفہ مفادات کی بنیاد پر مثبت تعلقات چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، یقین دلاتا ہوں معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، جلد ملک کے معاشی حالات بہتر ہوں گے۔ عالمی معاشی بحران سے پاکستانی عوام کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی ہمیں پاکستان کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کی توفیق عطا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں