اسلام آباد(روزنامہ آواز ٹائمز) ملک بھر میں کہیں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ کو ہو گی، تفصیلات کے مطابق چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیرآزاد کے اعلان کے مطابق ملک بھر میں آج کہیں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا لہذا یکم شوال (#عیدالفطر) 22 اپریل بروز ہفتہ کومنعقد ہو گی، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کے اعلان کے مطابق وزارت سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردی گئی ہے.
جبکہ دوسری جانب ملک کے مختلف علاقوںسے شہادتیںبھی موصول ہوئی تھی جس میں جیونی، پسنی، شمالی وزیرستان، لکی مروت، بنوں اور دیگر علاقے شامل ہے.
روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد






