کوئٹہ (شعبہ والی بال/عبدالغفارخان)34ویں نیشنل گیمز والی بال کے سلسلےمیں مرد اور خواتین کے ایونٹ میں بلوچستان، ایچ ای سی، واپڈا، آرمی، ائیرفورس اور نیوی نے اپنے اپنے میچ جیت لئے، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں جاری 34ویں نیشنل گیمزمیں مرد اور خواتین کےوالی بال ایونٹ کے سلسلے میں تین خواتین اور چار مردوں کے مقابلے ہوئے خواتین ایونٹ میں پہلے میچ میں بلوچستان نے کے پی کے کو ہرا دیا، دوسرے میچ میں ایچ ای سی نے اسلام آباد کو جبکہ تیسرے میچ میں واپڈانے سندھ کو شکست دیدی، ایونٹ میں مردوں کے چار مقابلے ہوئے، پہلے میچ میں آرمی نے سندھ کو دوسرے میچ میں ائیر فورس نے بلوچستان، تیسرے میچ میں نیوی نے کے پی کے کو جبکہ چوتھے میچ میں واپڈا نے پنجاب کو شکست دیدی، ایونٹ کے سلسلے میں آج تین خواتین اور چار مردوں کے مقابلے ہوئے.






