34ویں‌نیشنل گیمز سوئمنگ، ابتدائی سیشن میں‌آرمی نے 5 گولڈ میڈل جیت لئے

لاہور+کوئٹہ (شعبہ سوئمنگ/عبدالغفار خان) 34ویں‌نیشنل گیمز سوئمنگ، ابتدائی سیشن میں‌آرمی نے 5 گولڈ میڈل جیت لئے تفصیلات کے مطابق نشترپارک سپورٹس کمپلیکس سوئَمنگ پول میں مردوں کے ساتھ خواتین سوئمرز بھی ایکشن میں ہیں۔تین روزہ مقابلوں میں چودہ ٹیمیں شریک ہیں۔صبح کےسیشن میں آرمی نے چار ضرب سو میٹر میڈلے ریلے میں سونے کا تمغہ پایا۔پچاس میٹر بٹر فلائی میں آرمی کی امینہ امیر قادر نے گولڈ میڈل جیتا۔کرن خان نے سلور میڈل لیا۔ دو سومیٹر بریسٹ اسٹروک میں سندھ کی حریم ملک کامیاب رہیں۔چار سومیٹر فری اسٹائل میں آرمی کی امینہ امیر قادر چھائی رہیں۔دو سومیٹر بیک اسٹروک میں آرمی کی فاطمہ نے پہلی پوزیشن پائی۔ مینز پندرہ سومیٹر فری سٹائل میں آرمی کے امان صدیقی کو گولڈ میڈل ملا۔ ،مجموعی طورپر انیس کیٹگریز میں پہلی تین پوزیشن پانے والے سوئمرز میں میڈلز تقسیم کیے جائیں گے۔گیمز کے بہترین سوئمرز کو چین میں ہونے والی ایشین گیمز میں ملک کی نمائندگی کا موقع بھی دیاجائے گا۔

روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد
روزنامہ آواز ٹائمز کراچی
روزنامہ آواز ٹائمز کوئٹہ
روزنامہ آواز ٹائمز حب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں