کوئٹہ(شعبہ رگبی/عبدالغفارخان) 34ویںنیشنل گیمز رگبی مین، آرمی نے گولڈ، واپڈا نے سلور اور ہائر ایجوکیشن نے برانز میڈل جیت لیا تفصیلات کے مطابق
34ویںنیشنل گیمز مردرگبی ایونٹ فائنل آرمی اور واپڈا کے درمیان کھیلا گیا، جو آرمی نے صفر کے مقابلے میں19 گول سے جیت کرگولڈ میڈل اپنے نام کرلیا جبکہ واپڈا نے سلور اور ہائر ایجوکیشن نے برانز میڈل جیت لیا، قبل ازیںایونٹ کے دونوںسیمی فائنل کھیلے گئے، پہلا سیمی فائنل آرمی اور ائیرفورس کے درمیان کھیلا گیا، جو آرمی نے 7 کے مقابلے میں22 گول سے جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ دوسرا سیمی فائنل ہائرایجوکیشن اور واپڈا کے درمیان کھیلا گیا، واپڈا نے یکطرفہ مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں19گول سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، ایونٹ میںتیسری پوزیشن کا مقابلہ ہائرایجوکیشن اور ائیرفورس کے درمیان کھیلا گیا، جو ہائر ایجوکیشن نے 12 کے مقابلے میں17 گول سے جیت کر برانز میڈل اپنے نام کرلیا.






