34ویں‌نیشنل گیمز ہینڈبال، آرمی، پنجاب، واپڈا اور پولیس نے جیت اپنے نام کرلی

کوئٹہ(شعبہ ہینڈبال/عبدالغفارخان) 34ویں‌نیشنل گیمز ہینڈبال، آرمی، پنجاب، واپڈا اور پولیس نے جیت اپنے نام کرلی تفصیلات کے مطابق 34ویں نیشنل گیمز ہینڈبال مین کے سلسلے میں آج 4 میچیز کھیلے گئے پہلا میچ آرمی اور ایچ،ای، سی کے درمیان کھیلا گیا جس میں آرمی نے ایچ،ای،سی کو شکست دیدی، دوسرا میچ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی درمیان کھیلا گیا جو پنجاب نے جیت لی۔

تیسرا میچ واپڈا اور بلوچستان کے درمیان کھیلا گیا جو واپڈا نے جیت اپنے نام کرلیا جبکہ آخری میچ پولیس اور گلگت بلتستان کے درمیان کھیلا گیا جس میں پولیس نے گلگت بلتستان کو شکست دے دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں