کوئٹہ ( شعبہ تیکوانڈو/یوسف کاکوزئی) 34ویں نیشنل گیمزتائیکوانڈو کے ایونٹ میں آرمی کے مرد و خواتین کھلاڑیوں نے23 گولڈ میڈلز اپنے نام کر لئے واپڈا اور ائیر فورس ایک ایک گولڈ جبکہ واپڈ ا 13سلور ائیر فورس 4سلور کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی تفصیلا ت کے مطابق کوئٹہ میں جاری 34ویں نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی کی فتوحات کاسلسلہ جاری ہے گیمز کے تائیکوانڈو مختلف کیٹگریز ایونٹ میں آرمی کے مرداور خواتین کھاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے23 گولڈ میڈلز جیت لئے مردوں کے 54 کلوگرام کیروگی ایونٹ کے فائنل میں ایئرفورس نے گولڈ آرمی سلور میڈل جیت لیا ایچ ای سی نے کانسی کا تمغہ جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی58 کلوگرام مینز ایونٹ میں آرمی نے گولڈ ایئر فورس سلور بلوچستان نے کانسی تیسری اور ریلوےنے چوتھی پوزیشن حاصل کی63کلو گرام میں آرمی نے گولڈ ائیر فورس نے سلور ایچ ای سی اور بلوچستان نے کانسی کا تمغہ جیت کر تیسری اور چوتھی 87 کلوگرام کیٹیگری فائنل میں آرمی نے گو لڈ واپڈا سلور میڈل اپنے نام کیا سندھ نے تیسری اور کے پی کے نے چوتھی پوزیشن حاصل کی خواتین کے -46 کلوگرام مقابلے میں آرمی نے گولڈ ٗ ایچ ای سی نے سلور بلوچستان اورواپڈانے کانسی کا تمغہ جیت کر تیسری اور چوتھی پوزیشن -57 کلوگرام کیٹیگری میں آرمی نے گولڈ پنجاب سلور ٗ واپڈا نے کانسی کا تمغہ جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔تائیکواونڈ پومسے ایونٹ میں آرمی نے گولڈ ایچ ای سی نے سلور ٗ کے پی کے اور ریلوے نے کانسی ٗ انڈر 20مرد اونٹ میں آرمی گولڈٗ واپڈا سلور ٗ اسلام آباد اور ائیر فورس کانسی ٗ انڈر 30مرد و خواتین آرمی دو گولڈ ایک سلور ٗ ائیر فورس ایک سلور ایک کانسی ایچ ای سی ٗ واپڈا اور کے پی کے کانسی ٗ انڈر 30مکس آرمی گولڈ ٗ واپڈا سلور ٗ ایچ ای سی اور ائیر فورس کانسی ٗ انڈر 30مرد و خواتین ڈبل آرمی نے دو گولڈ ٗ واپڈ انے ایک سلور اور ایک کانسی ٗ ایچ ای سی ایک سلور ٗ ائیر فورس ٗکے پی کے اور واپڈا نے کانسی ٗ 30سال سے زائد مرد و خواتین ٹیم ایونٹ میں آرمی نے دو گولڈ ٗ واپڈا نے دو سلور ٗ ائیر فورس ٗ کے پی کے ٗ ریلوے اور بلوچستان نے کانسی ٗ انڈر 40مردو خواتین ٹیم ٗ مکس اور ڈبل ایونٹ میں آرمی نے سات گولڈ ٗ واپڈا نے پانچ سلور ٗ بلوچستان نے ایک سلور ٗ دو کانسی ٗ ریلوے ٗ سات کانسی ٗ ائیر فورس دو کانسی ٗ پولیس دو کانسی کے میڈلز حاصل کر سکا ۔






