34 ویں نیشنل گیمز کیلئے ٹیمز کا اوپن ٹرائلز 29 اپریل کو ہوگا، سید حفیظ آغا، جنرل سیکرٹری بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن

کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز) 34ویں نیشنل گیمز کیلئے بلوچستان باکسنگ ٹیمز کا اوپن ٹرائلز 29 اپریل 2023 کو ایوب اسٹیڈیم باکسنگ ایریا کوئٹہ میں منعقد ہوگا ان خیالات کا اظہار سید حفیظ آغا جنرل سیکریٹری بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن نے کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ نیشنل گیمز میں شرکت کرنے کیلئے بلوچستان باکسنگ ٹیمز مینز اینڈ وومنز کا انتخاب بروز ہفتہ 29 تا 30 اپریل 2023 کو ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن زیرنگرانی میں منعقد ہوگا، ٹیمز کا انتخاب مندرجہ ذیل وزن(ویٹ) میں ہوگا کلاس برائے مینز سینئرز،
48Kg. 51Kg. 54Kg. 57Kg. 60Kg. 63.5Kg. 67Kg. 71Kg. 75Kg. 80Kg. 86Kg. 92Kg. +92Kg.
کلاس برائے ویمنز سینئرز،
48Kg. 50Kg. 52Kg. 54Kg. 57Kg. 60Kg. 81Kg.
وزن (ویٹ) بروز ہفتہ 29 اپریل کو صبح 10تا12 بجے ایوب اسٹیڈیم باکسنگ ایرنا کوئٹہ میں لیا جائے گا. اور اوپن ٹرائلز 29 اپریل کو دوپہر ایک بجے شروع ہوں گے، اوپن ٹرائلز میں وہ باکسرز شرکت کرسکتے ہیں جن کا عمر 01-01-1983 اور 31-12-2004 ہونا ضروری ہے، نیشنل گیمز میں اوپن ٹرائلز صرف اوپن میرٹ پر ہی ہوگا اوپن ٹرائلز میں بلوچستان کے تمام باکسرز شرکت کر سکتے ہیں چاہیے اس کا تعلق بلوچستان کے کسی بھی ضلع یا باکسنگ کلب سے ہوں وہ اپ اپنا شرکت یقینی بنا سکتا ہے
تمام باکسرز اپنے ہمراہ دو عدد پاسپورٹ سائز تصاویر، اوریجنل قومی شناختی کارڈ ویٹ پر دیکھنا لازمی ہے اور دو عدد کاپی ،تمام کوچز اور باکسرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ رجسٹریشن فارم فل کر کے اپنے ساتھ لائیں، رجسٹریشن کے بغیر کسی بھی باکسرز کا ویٹ نہیں لیا جائے گا، قومی گیمز میں بلوچستان باکسنگ ٹیمز کا ٹرائلز پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے کوالیفائیڈ ججز/ریفریز کے نگرانی میں منعقد ہوگا، ٹرائلز میں شرکت کرنے کیلئے کسی باکسرز یا آفیشلز کو کوئی ٹی اے/ڈی اے نہیں دیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں