کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز)8 مہینوںکی بندش کے بعد کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس آج سے دوبارہ شروع ہوگئی ہے،یاد رہے بلوچستان میںگزشتہ سال کی مون سون بارشوںاور سیلابی ریلوںسے برٹس دور کے تعمیر بولان پل گرگیا تھا، جس کی وجہ سے کوئٹہ کا ریل رابطہ ملک کے دیگر علاقوںسے کٹ گیا تھا، جس سے آج 8 مہینے بعد دوبارہ بحال کردیا گیا.
دوسری جانب آج وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا بیان بھی سامنے آیا تھا کہ وسائل کی عدم دستیابی اورسیکیورٹی مسائل کے باوجودبولان پل ریکارڈ مدت میں تعمیرممکن ہوئی، پل پر 65 کروڑ روپے لاگت آئی، NLCنے تعمیر کیا، ریلویز، NLC ، صوبائی حکومت اورکوئٹہ کورکا شکریہ اداکرتا ہو کہ ان کی بدولت یہ سب ممکن ہوا .
روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد






