کراچی، بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 19 A سعید اللہ گوٹھ کے پانی کے بحران کو حل کیا جائے،قاری مظہر الدین

کراچی (ڈیلی آواز ٹائمز/ مجیب اللہ اچکزئی) بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 19 A سعید اللہ گوٹھ قاری مظہر الدین نے عوام کی طرف سے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلدیہ ٹاؤن میں پانی چھوڑا گیا ہے لیکن بلدیہ ٹاؤن کو پانی نہیں مل رہا واٹر بورڈ والوں نے پانی عوام کے لیے نہیں ہیڈنگ مافیا کے لیے چھوڑا ہے سیکٹر 19 A مین لین سے 400 فٹ کی دوری پر ہے پھر بھی سیکٹر 19 A کو پانی نہیں مل رہا پانی اگر چوڑا ہے تو کہاں جا رہا ہے سعید اللہ گوٹھ کو پانی نہیں مل رہا ہیڈنگ مافیا والے کے لیے پانی چھوڑا جا رہا ہے ایم ڈی واٹر بورڈ سے یہ گزارش ہے کہ سعید اللہ گوٹھ کو پانی دیا جائے ایسا نہ ہو کہ عوام آپ کے دفتر کے سامنے احتجاج پر مجبور نہ ہو جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں