بولان(روزنامہ آواز ٹائمز)بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے بولان میں پنجرہ پل کے مقام پر ڈاٹسن گہری کھائی میں گرنے سے دو خواتین جاں بحق جبکہ بچوں اورخواتین سمیت 5افرادزخمی ہوگئی ہیں۔لیویز حکام کے مطابق گزشتہ روز بولان میں پنجرہ پل کے مقام پر ڈاٹسن گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو خواتین موقع پر جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت5افراد زخمی ہوگئے ہیں،اطلاع ملتے ہی لیویز نے موقع پرپہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیابولان۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث ڈاٹسن بے قابو ہونے کی وجہ سے پیش آیا ڈاٹسن سبی سے کوئٹہ جا رہی تھی ہلاک اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔






