کراچی (روزنامہ آواز ٹائمز)وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال ٹالنے کے مشن پر کراچی پہنچ گئے۔ مصدق ملک کی پیٹرولیم ڈیلرز سے ملاقات ہوئی ہے اور اس کے بعد ہڑتال مؤخر ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔پیٹرولیم ڈیلرز کا 22 جولائی سے پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان،وزیر مملکت مصدق ملک کی پمپس مالکان سے ملاقات ہوئی ہے۔پیٹرولیم ڈیلرز ذرائع کا کہنا ہے کہ فی لیٹر منافع کے معاملے پر حل نکالنے اور ہڑتال مؤخر ہونے کا امکان ہے۔






