پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ ایک بار پھر گرفتار

کراچی (روزنامہ آواز ٹائمز) پولیس نے پاکستان تحریک انصاف رہنما اور سابق قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو سندھ ہائیکورٹ کے باہر سے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے حلیم عادل شیخ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے تھے تاہم اینٹی کرپشن پولیس کو انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا تھا۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو 7 دن میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ اینٹی کرپشن عدالت نے عدم پیشی پر حلیم عادل شیخ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ دوسری جانب وکیل حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی احاطے سے پولیس ہٹانے کا حکم دے دیا، ہماری درخواست کی چیف جسٹس کے چیمبر میں سماعت ہوئی، چیف جسٹس کی رجسٹرار کو عدالتی احاطے سے پولیس ہٹانے کیلئے آئی جی سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی، ممکنہ گرفتاری کیخلاف درخواست کی سماعت جمعرات کو ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں