بولان(روزنامہ آواز ٹائمز) ڈسٹرکٹ بولان کے سب تحصیل حاجی شہر کے دیہات واہگیہ شاہوانی میں لیویز اور ڈاکوؤں کے درمیان گزشہ 2گھنٹے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، لیویز فورس کو مطلوب ڈاکوؤں کی اطلاع ملنے پر علا قے کا محاصرہ کیا گیاجس پر ڈاکوؤں نے لیویز فورس پر فا ئرنگ شروع کردی، اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر لیویز فورس کی مزید نفری کے ہمراہ علا قے میں پہنچ کر پورے علا قے کو گھیرے میں لے لیا، دونوں جانب سے
فائرنگ کا سلسلہ تا حال جاری ہے، اطلا عات کے مطابق ایک لیویز اہل کار کے زخمی اور ایک ڈاکو ہلاک ہونے کی اطلاعات ہے۔
روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد






