سندھ کے تفریحی مقام گورکھ ہل پر بارش، درجہ حرارت 10 ڈگری ہوگیا

کراچی (روزنامہ آواز ٹائمز) سندھ کے تفریح مقام گورکھ ہل اسٹیشن سمیت دادو میں تیز بارش ہوئی، جس کے باعث سیاحتی مقام پر درجہ حرارت 10 ڈگری تک پہنچ گیا۔ سندھ کے تفریح مقام گورکھ ہل پر موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، مسلسل بارش کے بعد درجہ حرارت گر کر 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب تحصیل میہڑ، خیرپور ناتھن شاہ، جوہی اور دادو میں بھی تیز بارش نے موسم کی شدت کو کم کردیا تاہم بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے، شہریوں کو آمد و رفت میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں