کراچی(روزنامہ آواز ٹائمز)سندھ کے محکمہ ورکس اینڈ سروسزمیں 150 سے زائد جعلی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق بھرتیاں حیدرآباد اور ٹھٹہ کے اضلاع میں کی گئیں،گریڈ ایک سے 4کے ملازمین سیملازمت کے نام پرلاکھوں روپے وصول کییگئے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چیف انجینیئر کے دفاتر سے بھرتی کے حکم نامے جاری کیے گئے۔اس حوالے سے وزیربرائے ورکس ضیا عباس شاہ نے کہا ہے کہ تمام بھرتیوں کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔سیکرٹری سروسز کی جانب سے اے جی سندھ کو تنخواہ جاری نہ کرنے کے لیے خط بھی لکھا گیا ہے۔سیکرٹری ورکس کے مطابق جعلی بھرتیوں کے معاملے پر ایگزیکٹیو انجینیئر کو معطل کردیا ہے۔






