کراچی(روزنامہ آواز ٹائمز)پاکستان سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں ایک مرتبہ پھر بڑی تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔حصص مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہی تیزی کے ساتھ ہوا، صبح دس بجے کے قریب انڈیکس میں 178 پوائنٹس کی بڑھوتری دیکھی گئی جس کا تسلسل کاروبار کے اختتام تک دیکھنے کو ملا۔کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس 362.53 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 46417.34 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.79 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 14 کروڑ 26 لاکھ 55 ہزار 293 شیئرز کا لین دین ہوا، تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو 50 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔






