لورالائی،ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق

لورالائی (روزنامہ آواز ٹائمز) بلوچستان کے ضلع لورالائی میں ڈیرہ روڈ مرتت کے مقام پرافسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق وین اور مزدہ میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس وامدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کردیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں