کراچی(روزنامہ آواز ٹائمز)محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔شہر قائد کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، رات گئے نمائش، ایم اے جناح روڈ، گرومندر، سپرہائی وے، نارتھ ناظم آباد، سرجانی ٹان اور نارتھ کراچی میں برسات سے موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ آج حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، مٹھی، پڈعیدن، عمرکوٹ، سانگھڑ اور میرپورخاص میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔اس کے علاوہ اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بادل برس سکتے ہیں، مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق تیز بارش سے کشمیر، ڈیرہ غازی خان، کوہلو، سبی اور بارکھان کے پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور مرطوب ہے تاہم محکمہ موسمیات نے کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان، ہرنائی،قلات، لسبیلہ اورخاران میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔






