چمن (روزنامہ آواز ٹائمز) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمود خان نے ضلع چمن کی مکمل کتب محکمہ تعلیم بلوچستان سے وصول کر کے چمن پہنچا دیں انہوں نے چند مسنگ بکسز کو بھی وصول کر کے اسے محکمہ تعلیم چمن کے حوالے کر دیا انہوں نے کہا کہ کل تمام سکولوں میں کتب پہنچا کر طلباء میں تقسیم کی جائیں گی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمود خان نے کہا کہ سرکاری سکولوں کے نصاب کی کتب کی دستیابی سے چمن کے طلباء میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے کہا کہ جدید دنیا کے ابھرتے چیلنچز سے بہتر طور پر نمٹنے کیلئے عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق معیاری تعلیم حاصل کرنا ہر فرد کا بینادی حق ہے۔ جس کے لیے اساتذہ اورتعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ نصابی کتب کی دستیابی بھی لازمی اور ضروری جز ہے جس کے بغیر معیاری تعلیم حاصل کرنے کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتاموجودہ صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم معیاری تعلیم کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے انھوں نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں اور بچیوں دونوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں۔ معیاری تعلیم کے بغیر بحثیت قوم ہمارا نہ کوئی مستقبل ہے اور نہ ہی کوئی پہچان۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم حاصل کرکے ہی جدید دنیا میں ہم اعلیٰ مقام حاصل کر سکتے ہیں۔ اعلی تعلیم حاصل کیے بغیر مضبوط معیشت اور مضبوط دفاع کا خواب کھبی شرمندہ تعبیر نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ طلبہ اور طالبات دونوں ہمارے مستقبل کے ضامن ہیں۔ اساتذہ کرام کا فرض ہے کہ بچوں کو اچھی تربیت و تعلیم سے آراستہ کریں تعلیم و تربیت دونوں لازم و ملزوم ہیں جنہیں کھبی جدا نہیں کیا جا سکتا انھوں نے کہا کہ بہترین معاشرے کی تشکیل کے لئے تمام مکاتب فکر کو تعلیم کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے. صوبائی حکومت معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے ٹھوس بنیادی اقدامات اٹھا رہی ہے جس سے صوبے کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور جن اقوام نے ترقی کی منازل تہہ کی ہیں وہ تعلیم ہی کی بدولت ممکن ہو پایا ہے اسلیے ہمیں بھی تعلیم ہی کو اولیت دینی ہوگی آئیں سب مل کر تعلیمی پسماندگی کو ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علم اخلاق انسانیت تہذیب و تمدن سکھاتی اور سمجھاتی ہے تعلیم کی بدولت ہم ترقی پانے والے اقوام میں شامل ھوسکتے ہیں اور علم کےبغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ ہمارے نوجوان نسل ہمارا مستقبل ھے کیونکہ نوجوان نسل کسی بھی قوم کی اصل طاقت ھوتی ھے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے محکمہ تعلیم کے افسران کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی حاضریوں اور وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں تعلیمی درسگاہوں میں ہم غیر حاضری اور وقت کی پابندی کے حوالے سے کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوں گے انہوں نے اساتذہ کرام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قوم کی ہونہار طلبہ و طالبات کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بھرپور طریقے سے تیار کریں اور ان کی تعلیم و تربیت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔
روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد






