ڈیرہ بگٹی کے دکانداروں کے مزدہ گاڑی پر ڈاکوں کی فائرنگ سے 2 افراد جان بحق

ڈیرہ بگٹی(روزنامہ آواز ٹائمز)ناہڑ کوٹ کرم پور سندھ میں ڈیرہ بگٹی کے دکانداروں کے مزدہ گاڑی پر ڈاکوں کی فائرنگ سے دو افراد جان بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا جبکہ ڈاکو تین افراد کو گن پوائنٹ پر اپنے ساتھ لے گئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی بگٹی قبیلے میں شدید اشتعال پھیل گیا قبائلی و سیاسی عمائدین سمیت سینکڑوں شہریوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دھرنا دے دیا زرائع کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانہ شب نامعلوم مسلح افراد نے سکھر سے ڈیرہ بگٹی جانے والے تاجروں کے مزدا گاڑی پر ناہڑ کوٹ کرم پور کے مقام پر فائرنگ کردی فائرنگ کی زد میں آکر ڈیرہ بگٹی ٹان کے رہائشی دو نوجوان دکاندار علی مندوانی راہیجہ بگٹی اور بہادر خان ڈومب بگٹی موقع پر ہی جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا جبکہ مزید تین افراد کو نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی بگٹی قبیلے میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی بگٹی قبیلے کے سیاسی عمائدین نوابزادہ شاہ زین بگٹی نوابزادہ گہرام خان بگٹی سینٹر میر سرفراز بگٹی ڈسٹرکٹ چئیرمن وڈیرہ غلام نبی بگٹی نے واقعے کی مزمت کے ساتھ ساتھ مغویان کی بازیابی اور نوجوان دکانداروں کی ڈاکوں کے ہاتھوں شہادت کی نہ صرف مزمت کی بلکہ سینکڑوں افراد کو قافلوں کی صورت میں جائے وقوعہ پر پہنچ کر دھرنا دینے کی ہدایت کردی دوسری جانب قبائلی رہنما میر لیاقت خان راہیجہ بگٹی وڈیرہ دین محمد مرہٹہ بگٹی کمانڈر سعید لوہار مسوری بگٹی سول سوسائٹی ڈیرہ بگٹی کے صدر اقبال مرہٹہ بگٹی ایپکا رہنما بابو عبدالغنی بگٹی کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر مکمل شٹر ڈان رہا جبکہ احتجاج ریکارڈ کرنے کے بعد تمام رہنماں نیسینکڑوں ساتھیوں سمیت قافلے کی صورت میں پہنچ کر جائے وقوعہ پر دھرنا شروع کردیا دھرنے میں پہنچنے والوں میں چیف آف کلپر ڈاڈا جلال خان کلپر بگٹی وائس ٹان چیئرمین میر جمال کلپر بگٹی وڈیرہ شاہمراد مسوری بگٹی اور چیف آف ڈومب بگٹی وڈیرہ منظور احمد ڈومب بگٹی اور ان کے سینکڑوں ساتھی شامل تھے دریں اثنا چیف آف شمبانی بگٹی اور ڈسٹرکٹ وائس چئیرمن وڈیرہ غلام نبی بگٹی اور چیف آف سیدیانی بگٹی نے سندھ میں آباد اپنے قبائل کو دھرنے میں شرکت کی ہدایت کردی اطلاع کے مطابق نواحی علاقہ پیرکوہ میں نوسانی قبائل اور زین کوہ میں چندرازئی قبائل نے علاقے میں شٹر ڈان اور احتجاجی مظاہرہ کرکے واقعے کی شدید مزمت کی دوسری جانب معروف نوجوان سیاسی کارکن ڈاکٹر حیات باٹھوانی بگٹی کی قیادت میں پریس کلب کوئٹہ کے سامنے احتجاجی مظاہرین نے واقعے کی مزمت کرتے ہوئے زمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں