کراچی، کورنگی میں کارخانے کی چھت گرنے سے متعدد افراد زخمی

کراچی(روزنامہ آواز ٹائمز)کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک کارخانے کی چھت گرنے کا افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کورنگی پی ایم ٹی کالونی میں کارخانے کی چھت گرنے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ افسوسناک حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو ملبے سے نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، پولیس بھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں